پر امن دھرنے نے ملکی تاریخ رقم کی،قاری الیاس
بنوں (بیورورپورٹ)قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن نے تاریخ کا پرآمن،بہترین اور بے مثال دھرنا دیکر ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا جبکہ جے یو آئی کارکنوں کے پر امن دھرنے نے دین اسلام کی خوبصورت تصویر پیش کی جس پر جے یو آئی کے قائدین،کارکنوں اورانصار الاسلام کے ساتھی مبارکباد اورخراج تحسین کے لائق ہیں۔انشاء اللہ مولانا فضل الرحمن کا تحریک ضرور رنگ لائیگا اور وہ اپنے مشن میں سرخروہونگے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری قاری محمد الیاس اور مرکزی فنانس سیکرٹری انجینئر حاجی سجاد خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی پلان اے کی بھر پور کامیابی کیساتھ پلان بی بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔اور یہ تحریک موجودہ جعلی حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا پڑیگا۔کیونکہ ان تمام تر حالات کے ذمہ دار عمران خان نیازی ہے۔انکی غلط پالیسی اور ناتجربہ کاری کیوجہ سے ملک دیوالیہ ہوگیا ہے مہنگائی عروج پر ہے۔جبکہ عوام غیر محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند اور پر امن لوگ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اسلامی اصولوں پر مبنی ایسا نظام لایا جائے جو عوام کے توقعات کے عین مطابق ہو اور جے یو آئی اسی مقصد کیلئے کوشاں ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ پاکستان میں صحیح اسلامی نظام کا نفاذ ہوکر اصل ریاست مدینہ والی حکومت قائم ہوگی جس کی عوام جلد خوشخبری سنیں گے۔