احتساب عدالت،ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع 

    احتساب عدالت،ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع 

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے راناثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کر دی، دوران سماعت صحافیوں کوبھی کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ گزشتہ روز رانا ثناء اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو رانا ثناء اللہ کے وکیل سید فرہادعلی شاہ نے کہا کہ پراسکیوشن فرد جرم عائد کروانا چاہتی تھی۔عدالت سے استدعاہے کہ مقدمہ کا مکمل ریکارڈ اور فوٹیجز فراہم کی جائیں،عدالت نے کیس کی مزید کاروائی 30نومبر تک ملتوکرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا، عدالتی سماعت کے بعدرانا ثناء اللہ نے میڈیاسے گفتگو کرنا چاہی لیکن پولیس کی جانب سے رانا ثناء اللہ کو بات نہیں کرنے دی گئی۔

رانا ثنا ء اللہ

مزید : صفحہ آخر