جسٹس قیصررشید خان نے قائمقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کے عہدے کاحلف اٹھالیا

    جسٹس قیصررشید خان نے قائمقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کے عہدے کاحلف ...

  

پشاور(این ا ین آئی)جسٹس قیصررشید خان نے قائمقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کے عہدے کاحلف اٹھالیا۔گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے پیرکے روز گورنرہاؤس پشاورمیں منعقدہ تقریب میں جسٹس قیصر رشید خان سے بطور قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ عہدے کاحلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان، صوبائی وزراء تیمورسلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی، معاون خصوصی اطلاعات واعلی تعلیم کامران بنگش، چیف سیکرٹری ڈاکٹرکاظم نیاز، آئی جی پولیس ڈاکٹرثناء اللہ عباسی، ججزصاحبان اور وکلاء سمیت دیگراعلی حکام نے شرکت کی۔

جسٹس قیصررشید خان

مزید :

صفحہ اول -