نوجوانون کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح: وزیراعظم، جاب پورٹل کے قیام کی منظوری 

      نوجوانون کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح: وزیراعظم، جاب پورٹل کے ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے روزگار کیلئے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دیدی۔ پورٹل سے نوجوانوں کو ملک بھر میں ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ہے جس میں معاون خصوصی نے کامیاب جوان پروگرام سے متعلق بریفنگ دی ہے، وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام میں قرضوں کی فراہمی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو نیشنل جاب پورٹل سے متعلق بھی تفصیلی آگاہ کیا۔ ملاقات میں ٹائیگر فورس کے حوالے سے مختلف امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر ٹائیگر فورس کو دوبارہ ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کو با اختیار بناناپی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق نوجوانوں کے باعزت روزگار کے لیے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -