’کورونا کی وجہ سے پہلے ہی بہت چھٹیاں ہوچکیں‘ محکمہ تعلیم سندھ کا موسم سرما کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ

’کورونا کی وجہ سے پہلے ہی بہت چھٹیاں ہوچکیں‘ محکمہ تعلیم سندھ کا موسم سرما ...
’کورونا کی وجہ سے پہلے ہی بہت چھٹیاں ہوچکیں‘ محکمہ تعلیم سندھ کا موسم سرما کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ
سورس:   Pixabay

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم سرما میں سکولوں کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں کی جائیں گی کیونکہ کورونا کی وجہ سے پہلے ہی بہت زیادہ چھٹیاں ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ نومبر کے آخر میں این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا، فی الحال چھٹیوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید :

Breaking News -علاقائی -سندھ -کراچی -