آزادکشمیر میں15روزکےلئےمکمل لاک ڈاؤن لگادیاگیا

آزادکشمیر میں15روزکےلئےمکمل لاک ڈاؤن لگادیاگیا
آزادکشمیر میں15روزکےلئےمکمل لاک ڈاؤن لگادیاگیا

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شدت کو روکنے کے لئے آزادکشمیر میں 15روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے لاک ڈاؤن لگانے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ سیکرٹری صحت نے آزادکشمیر میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ کابینہ نے آزادکشمیر میں 15روز کےلئے مکمل لاک ڈاؤن کی منظوری دے دی ۔ اجلاس میں AKMIDCکو تحلیل کرتے ہوئے اس کارپوریشن کے ملازمین و پنشنرز کو محکمہ معدنی وسائل میں ضم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں این جی اوز ریگولیٹری اتھارٹی کےلئے قانون کی بھی منظوری دی گئی ۔ 

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدرخان نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیرمیں شہریوں کو محفوظ بنانے اور کورونا وائرس کی چین توڑنے کےلئے ضروری ہوگیا ہے کہ ہم سخت مگر عوام دوست فیصلہ کریں ،لاک ڈاؤن کا فیصلہ خوشی سے نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ تارکین وطن سے اپیل کرتا ہوں کہ 15روز کےلئے آزادکشمیر آنے کا فیصلہ ملتوی کریں ، پاکستان میں مقیم ہمارے بھائی بھی غیر ضروری طور پر آزادکشمیر کا سفر نہ کریں ۔

ان کا کہناتھاکہ15دن کےلئے اگر ہم اپنے معمولات معطل کر دیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ، بچوں کے معاملے میں غفلت نہیں برت سکتے،اس حوالے سے عوام میں بھرپور شعور و آگاہی مہم چلائی جائے اور حکومت کے فیصلوں پر سوفیصد عملدرآمد کروایا جائے تاکہ اس لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج آئیں اور یہ وباکنٹرول ہو۔ 

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -کورونا وائرس -