جہلم میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن) جہلم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے جہلم میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 4 نامزد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کی شکار لڑکی کی والدہ نے واقعہ کے 6 روز بعد پولیس کو اطلاع دی جس پر فوری مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا اورپولیس نے واقعہ میں نامزد 4 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ باقی ماندہ ملزمان کو جلد ا زجلد گرفتار کیا جائے اور متاثرہ لڑکی کو انصاف کی بلا تاخیرفراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ راؤ سردارعلی خان نے کہاکہ خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالرنس ہے اورایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔