آرمی چیف تربیتی مشقوں کا جائزہ لینے کھاریاں پہنچ گئے

آرمی چیف تربیتی مشقوں کا جائزہ لینے کھاریاں پہنچ گئے
آرمی چیف تربیتی مشقوں کا جائزہ لینے کھاریاں پہنچ گئے

  

کھاریاں(ڈیلی پاکستان آن لائن)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ تربیتی مشقوں کا جائزہ لینے کھاریاں پہنچے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کھاریاں پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لفیٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود  نے کیا۔  ​آرمی چیف نے وار گیمز کے آپریشنل پہلوؤں کامشاہدہ کیا۔مشقوں میں جدید ویپن سسٹم، وی ٹی فور ٹینگ اور فضائی مدد بھی شامل تھی۔آرمی چیف نے نوجوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کو سراہا۔انکا کہنا تھا کہ آپریشنل مشقیں وسیع پیمانے پر موجود خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہیں۔مشقوں کا مقصدفارمیشنوں کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا ہے۔آرمی چیف  نے وی ٹی فور ٹینکوں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -