لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں دگنا اضافہ، عوام بلبلا اٹھے

 لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں دگنا اضافہ، عوام بلبلا اٹھے
 لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں دگنا اضافہ، عوام بلبلا اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)سردیو ں کی آمد کے ساتھ ہی گیس  غا ئب، لکڑی اور کوئلہ بھی عوام کی  قوت خرید سے باہر ہو گیا۔گزشتہ سردیوں کے مقابلے میں قیمتیں دگنا ہو گئیں۔لکڑی1500 روپے من جبکہ کوئلہ120 روپے کلو تک پہنچ گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق کوئلہ گزشتہ سال80 روپے فی کلو تھالیکن اب یہی کوئلہ مہنگا ہو کر 100سے 120 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے۔لکڑی گزشتہ سال800 روپے فی من تھی جبکہ ابھی1400سے 1500روپے فی من تک فروخت کی جا رہی ہے۔ جبکہ اس حوالے  سے کوئلے کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز اتنی مہنگی ہو چکی ہے کہ کوئلے کی سپلائی کیلئے بھی کرایے دگنے ہو چکے ہیں۔مہنگائی کی بدولت ہمارا کاروبار50 فیصد کم ہو گیا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے لکڑی اور کوئلے کی سپلائی کو بھی متاثر کر دیا ہے.