برطانیہ میں کینسر کا علاج نہ ہونے سے مریض مرنے لگے، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں کینسر کا علاج نہ ہونے سے مریض مرنے لگے، اس صورتحال کی وجہ کیا بنی اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ این ایچ ایس کے کینسر کے علاج کا ویٹنگ ٹائم بلند ترین سطح پر ہے۔ خدشہ ہے کہ 2040تک ایک ہفتے میں کینسر کے 2,000اضافی مریض ہوں گے۔"جنگ " کے مطابق کینسر کے علاج کا حکومتی منصوبہ ختم کیے جانے پر ماہرین نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے برطانیہ میں کوئی حقیقت پسندانہ منصوبہ ہے ہی نہیں۔