فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مبینہ مقابلہ میں فائرنگ سےپولیس کی زیرحراست ملزمان کے 4ساتھی ہلاک ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست ساتھیوں کو چھڑوانے کیلئے مسلح ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کی،پولیس ملزمان کو ریکوری کیلئے اجکیرہ لیجارہی تھی،ملزمان ڈکیتی، چوری، راہزنی سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث تھے،ملزمان نے دوران ڈکیتی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا تھا، ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اسلام، زاہد، قاسم اور نوید کے نام سے ہوئی،فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔