چینی یونیورسٹی نے اپنا تحقیقی مرکز پاکستانی سائنسدان کے نام سے منسوب کر دیا!

Nov 17, 2024


چین کی ہْنان یونیورسٹی آف میڈیسن نے اپنے نئے افتتاحی تحقیقی مرکز کا نام پاکستانی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے نام پر رکھا ہے۔اس مرکز میں 17 کل وقتی محققین ہوں گے جو پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی تعاون کو فروغ دینے کے لیے وقف ہیں۔ 1912ء میں قائم کیا گیا یہ ادارہ چین میں ایک قومی پبلک میڈیکل یونیورسٹی ہے جس میں ساڑھے 4 ہزار سے زیادہ فیکلٹی ممبران اور 14 ہزار 425 کل وقتی طلبہ کے ساتھ یہ جامعہ تقریباً 20 انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ میڈیکل پروگرام میں تعلیم فراہم کرتی ہے۔ڈاکٹر اقبال چوہدری ماضی میں چینی اور پاکستانی سائنسدانوں کے درمیان تعاون بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان تحقیقی مراکز کے قیام کو فروغ دینے پر زور دیتے رہے۔انہوں نے متعدد ایوارڈز بھی حاصل کیے جن میں ہلالِ امتیاز، ستارہئ امتیاز اور تمغہئ امتیاز جیسے سول اعزازات شامل ہیں، انہیں بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں ان کی خدمات کے لیے 2021ء میں مصطفیٰ انعام سے نوازا گیا۔فی الحال، وہ وسطی اور جنوبی ایشیا کے لئے ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، مزید برآں، وہ سائنسی تنظیموں جیسے اکیڈمی آف سائنسز فار دی ڈیولپنگ ورلڈ اور لندن میں رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کے ریسرچ فیلو بھی ہیں۔ اس سہولت کا قیام چین اور پاکستان کے درمیان سائنسی تحقیق میں تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔

مزیدخبریں