بھارت کا مقامی سطح پر تیار کردہ ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

Nov 17, 2024 | 05:50 PM

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے مقامی سطح پر تیار کیے گئے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔جیو نیوز کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس تجربے کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت ان چند ممالک کے گروپ کا حصہ بن گیا ہے جن کے پاس یہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او) کی جانب سے تیار کردہ یہ میزائل 1500 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ڈی آر ڈی او نے اپنے بیان میں کہا کہ فلائٹ ڈیٹا سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ تجربہ کامیاب رہا اور میزائل نے درستگی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں