پنجاب میں روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں تاکہ کسی کے گھر کا چراغ نہ بجھے:مریم نواز

Nov 17, 2024 | 06:09 PM

 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے روڈ ایکسیڈنٹ متاثرین کی یاد میں عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان سب کیلئے دعا مغفرت کرتے ہیں جو سڑک حادثات کی وجہ سے جدا ہو گئے۔ حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں تاکہ کسی کے گھر کا چراغ نہ بجھے۔ حادثات سے بچاؤ کیلئے 600 سے زائد روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی تیزی سے جاری ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ موٹر ویز پر ریسکیو سروسز کے لیے ایمبولنس سروس کا آغاز کر رہے ہیں۔ مخصوص خدمت مراکز پر ٹریفک پولیس ماہرین کی نگرانی میں ڈرائیورز ٹریننگ پروگرامز جاری ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک ایکسیڈنٹ متاثرین کے لئے ریسکیو 1122 سروسز کو مزید اپ گریڈ کر رہے ہیں۔پاکستان کی پہلی ائیر ایمبولینس سروس مریضوں کو گولڈن اوور میں منتقل کر رہی ہے۔ہم سب کو مل کر روڈ سیفٹی کے لیے ذمہ داری نبھانی ہوگی۔ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی عادت بنائیں۔

مزیدخبریں