فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی  سے متعلق رپورٹ جاری کردی

Nov 17, 2024 | 09:23 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی  سےمتعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

فافن کاکہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونلز نےصوبائی حلقوں کی 51جبکہ قومی اسمبلی کی 9 عذرداریاں نمٹا دی ہیں، بلوچستان اسمبلی کے29 ،سندھ9 ،پنجاب 7 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے6 کیس شامل تھے قومی اسمبلی کے3  پنجاب، 3 سندھ، 2خیبرپختونخوا اور ایک بلوچستان کے حلقے سے متعلق شکایت بھی نمٹا دی گئی  ہیں۔رپورٹ کے مطابق انتخابی نتائج کے خلاف مجموعی طور پر 337  درخواستیں دائرہوئی تھیں، جن میں سے 17فیصد  پر الیکشن ٹریبونلز نے فیصلہ کیا۔ 23  میں سے 7 ٹربیونلز نے ابھی تک کوئی درخواست نہیں نمٹائی گزشتہ ماہ کے دوران پٹیشنز نمٹانے کی رفتار میں معمولی بہتری آئی ہے۔ اسلام آباد میں ٹربیونل کے پاس 3 درخواستیں زیر التوا ہیں اور ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

مزیدخبریں