سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان ریجن تھا اور زیر زمین گہرائی 213 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، مینگورہ اور اطراف میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، شہر میں زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ ہی لوگ عمارتوں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹے کے دوران 3 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔