ملالہ پر حملے کے خلاف حکومتی قرارداد پر ن لیگ کا تحفظات کا اظہار

ملالہ پر حملے کے خلاف حکومتی قرارداد پر ن لیگ کا تحفظات کا اظہار
ملالہ پر حملے کے خلاف حکومتی قرارداد پر ن لیگ کا تحفظات کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات کی طالبہ ملالہ یوسف زئی پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کی حکومتی قراراداد عدم اتفاق کے باعث قومی اسمبلی میں پیش نہ کی جا سکی۔ اپوزیشن نے ملالہ کے واقعے کو خطرے کی گھنٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف حقیقی پالیسی لانا چاہتی ہے تو ساتھ دیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملالہ یوسف زئی پر قرارداد کا مسودہ اپوزیشن لیڈر چودھری نثار کو دیا گیا جنہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کا واقعہ ویک اپ کال ہے، افغانستان میں چھپا ملا فضل اللہ ملالہ کیس میں ملوث ہے جبکہ حکومت آپریشن شمالی وزیرستان میں کرنا چاہتی ہے یہ واضح تضاد ہے۔ وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن اپنی قرارداد لے آئے حکومت اس کی حمایت کرے گی۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت یقین دہانی کرا دے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے دہشت گردی کا جن بوتل میںبند ہو جائے گا تو ن لیگ بھی اس کی حمایت کرنے کو تیار ہے لیکن ہر کام فوج پر کیوں دال دیا جاتا ہے،سیاسی قیادت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے۔ 

مزید :

قومی -