بے نظیر قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست خارج

بے نظیر قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست خارج
بے نظیر قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے بے نظیر قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی ۔ جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے بے نظیر قتل کی دوسری ایف آئی آر کے اندراج کے لیے سابق پروٹوکول آفیسر اسلم چوہدری کی درخواست کی سماعت کی ۔سابق وزیراعظم کے پروٹوکول آفیسر اسلم چوہدری نے سابق اور موجودہ حکمران شخصیات پرویزمشرف ، پرویز الٰہی ، رحمان ملک ، بابراعوان اور دیگر کے نام شامل کرنے کے لیے درخواست دائر کی ۔عدالت نے درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ ایسی درخواست تومقتولہ کے ورثاءمیں سے ہی کوئی شخص دوسری ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست دے سکتاہے لیکن ایساکوئی نہیں آیا ۔عدالت کی ہدایت پر بے نظیر کیساتھ زخمی ہونیوالے اُن کے پروٹوکول آفیسر درخواست گزار اسلم چوہدری کے درخواست واپس لینے پر عدالت نے مقدمہ خارج کردیا۔

مزید :

اسلام آباد -