رمشاکیس کی ایف آئی ارخارج کرنے درخواست سماعت کیلئے منظور
اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائیکورٹ نے رمشا کیس کی ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظورکر لی ہے۔اسلا م آباد ہائیکور ٹ نے رمشامسیح کے خلاف توہین مذہب کامقدمہ خارج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو مزید کاروائی سے روکنے میں حکم امتناعی میں بھی توسیع کردی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پروکلاءکو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 14نومبر کوسماعت مقررکردی اور چودھری عبدالعزیزایڈووکیٹ نے مدعی ملک عماد کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرادیا۔