کے ای ایس سی کے ٹیرف میں کمی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرانے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی( کے ای ایس سی) کے ٹیرف میں سات سے 37پیسے فی یو نٹ کمی کی منظوری دیدی اوریہ منظوری ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ۔ٹیرف میں کمی جولائی اوراگست کے لیے کی گئی ہے نجی چینل کے مطابق جولائی کے لیے سات اور اگست کے لیے 37پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی ہے۔