2013ءسے ای سی او ٹریڈ ایگریمنٹ کو نافذالعمل بنایا جانا چاہیے:صدرزرداری

2013ءسے ای سی او ٹریڈ ایگریمنٹ کو نافذالعمل بنایا جانا چاہیے:صدرزرداری
2013ءسے ای سی او ٹریڈ ایگریمنٹ کو نافذالعمل بنایا جانا چاہیے:صدرزرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 باکو (مانیٹرنگ ڈیسک)اکنامک کو آپریشن آرگنائزیشن کے بارہواں سالانہ اجلاس میں صدر آصف علی زرداری نے تمام ممبر ممالک پر زور دیا ہے کہ باہمی تجارتی تعلقات میں بہتری کے اقدامات کو تیز تر کیا جائے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ایک دوسرے کے لئے تجارتی مراعات کے ساتھ ساتھ ٹیرف میں کمی اور نان ٹیرف بیرئرز کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کئے جانے چاہیں اور تمام تر معاملات کو طے کر کے یکم جنوری سال دو ہزار تیرا سے ای سی او ٹریڈ ایگریمنٹ کو نافذالعمل بنایا جانا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ آسیان اور یورپی یونین ریجنل کو آپریشن میں بہت آگے نکل گئے ہیں جبکہ ای ایس او ابھی تک تعاون کے مواقعوں پر ہی بات چیت کر رہی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے تیل و گیس کی تجارت اوراس سلسلے میں پائپ لائنز بچھانے کو خطائی ترقی کے لئے اہم قرار دیا ہے۔

مزید :

بزنس -