نظم الحسن پاپون بنگلہ دیش کرکٹ بور ڈکے سربراہ مقرر

نظم الحسن پاپون بنگلہ دیش کرکٹ بور ڈکے سربراہ مقرر
نظم الحسن پاپون بنگلہ دیش کرکٹ بور ڈکے سربراہ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نظم الحسن پاپون کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ نظم الحسن پارلیمینٹ کے رکن ہونے کے علاوہ ملک کے صدر ظل الرحمن کے بیٹے ہیں۔ نظم الحسن پاپون کو مصطفی کمال کی جگہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ مصطفی کمال کو آئی سی سی میں نائب صدر نامزد ہونے کی وجہ سے عہدہ چھوڑنا پڑا۔ نظم الحسن نے بنگلہ دیش کی کرکٹ کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ساتھ دیگر ممالک سے کرکٹ روابط بہتر کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید :

کھیل -