پاکستان میں چاندنظر آگیا ،عید الاضحیٰ 27اکتوبر کو ہوگی
لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک) ذی الحج کاچاند نظر آگیا،پورے پاکستان میں عید الاضحیٰ ایک ہی دن 27 اکتوبر کو ہوگی۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس ہوئے۔ شام ہوتے ہی لاہور میں آسمان پر چاند واضح طور پر نمودار ہوا جسے عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔نجی ٹی وی کے کیمرے نے ناظرین کے لیے چاند کے مناظر محفوظ کر لئے۔ خیبر پختونخوا میں بھی بدھ کو ہی چاند نظر آنے کی شہادتیں آئیں۔ اس طرح پورے ملک میں عید الاضحی 27 اکتوبر ہفتے کے روز ہوگی۔ دوسری جانب عازمین 25اکتوبر کو مناسک حج ادا کرینگے اور سعود ی عرب میں عید 26اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی۔