اسامہ کو جادوئی میزائل سے مارنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا : امریکی کتاب میں انکشاف

اسامہ کو جادوئی میزائل سے مارنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا : امریکی کتاب میں ...
اسامہ کو جادوئی میزائل سے مارنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا : امریکی کتاب میں انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورورپورٹ) امریکہ نے القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کیلئے کمانڈو آپریشن کے علاوہ میجک میزائل کے ذریعے نشانہ بنانے کا بھی منصوبہ بنایا تھا۔ یہ انکشاف ایبٹ آباد آپریشن کے بارے میں امریکی جنرل جیمز کارٹ رائیڈ کی نئی کتاب ’دی نیشن‘میں کیا گیا ہے۔ کتاب میں جنرل کارٹ رائیڈ کا کہنا تھا کہ اس جدید ٹیکنالوجی پر غور صدر اوباما کی جانب سے ایبٹ آباد آپریشن بارے کمانڈو آپریشن کے احکامات جاری ہونے سے پہلے کیا گیا تھا۔ منصوبے کے تحت اسامہ بن لادن کو آپریشن کی بجائے میجک بلٹ کے نام سے تیار کردہ ایک میزائل کے ذریعے نشانہ بنانا تھا۔ یہ میزائل ٹنی ڈرون کے ذریعے فائر کیا جانا تھا جس کا وزن صرف 13 پاﺅنڈ اورصرف 5 پاﺅنڈ وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ میزائل کے ذریعے صرف ایک شخص یا گاڑی کو کرب و جوار میں نقصان پہنچائے بغیر نشانہ بنایا جا سکتا تھا۔ منصوبے کے مطابق القاعدہ سربراہ کو اس جدید میزائل کے ذریعے اس وقت نشانہ بنایا جانا تھا جب وہ حسب معمول اپنے کمپاﺅنڈ کے صحن یا کھلی فضاءمیں واک کیلئے آتے تھے۔