موت کے ”با راتی “باپ اور چار بیٹے حادثے میں جاں بحق
جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شورکوٹ کے قریب باراتیوں کی کاراور ٹرک میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بارات خانیوال سے جھنگ جا رہی تھی۔شورکوٹ کے قریب اڈہ محرم سیال کے قریب بارات میں شامل ایک کار تیز مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں 5افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو بنیادی مرکز صحت منتقل گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ماں باپ،چار بچے اور ڈرائیور شامل ہے۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔