ملک کو طالبانائزیشن کی طرف دھکیلا جا رہا ہے:فاروق ستار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کو طالبانائزیشن کی کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔طالبانائزیشن سے نمٹنے کے لیے پائیدار قومی اتفاق رائے پالیسی کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی، دہشت گردی، طالبان سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے،معاشی و ملکی استحکام اور قیام امن کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نکاتی قومی ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملکی معیشیت دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کے بل بوتے پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے انکے بنیادی حقوق لے لینا آئین کی بنیادی روح سے انحراف کے مترادف ہے۔