تماثیل تھیٹر میں آج سے نیا ڈرامہ”کڑیاں موڈی پاگل“پیش کیا جائے گا

تماثیل تھیٹر میں آج سے نیا ڈرامہ”کڑیاں موڈی پاگل“پیش کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)تماثیل تھیٹر میں آج سے نیا ڈرامہ”کڑیاں موڈی پاگل“پیش کیا جائے گا۔اس ڈرامے کے پروڈیوسر قیصر ثناءاللہ ہیں۔اظہر ملک کی ڈائریکشن میں پیش کئے جانے والے اس ڈرامے میں وردہ ،سردار کمال،شامین،طاہر انجم اور دیگر پرفارم کریں گے۔”پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے قیصر ثناءاللہ نے بتایا کہ میں نے تماثیل میں ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری ڈرامے پیش کئے ہیں میں نے اور میری ٹیم نے کبھی معیار کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔اس ڈرامے میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہونگے۔میرے ڈراموں میں فحاشی نہیں ہوتی کیونکہ میں اس کے سخت مخالف ہوں ۔

مزید :

کلچر -