زمبابوے کے لئے سخت حریف ثابت ہونگے،مشرفی مرتضیٰ

زمبابوے کے لئے سخت حریف ثابت ہونگے،مشرفی مرتضیٰ


ڈھاکہ (اے این این ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے زمبابوے کیخلاف سیریز میں ٹیم کی کپتانی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ بنگالی ٹائیگرز مبابوے کی ٹیم کے لئے سخت حریف ثابت ہونگے ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے انہوں نے کہاکہ زمبابوے کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈکا فائدہ ہوگا اور انہیں پوری امید ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اس سیریز میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر زمبابوے کی ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ان کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس سیریز میں اپنے ملک کی ٹیم کی کپتانی کریں گے ۔ اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے کہاہے کہ سلیکشن کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ زمبابوے کے خلاف کھیلی جانے والی ایک روزہ سیریزمیں ٹیم کی کپتانی مشرف مرتضیٰ کو سونپی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کے ڈپٹی شکیب الحسن ہونگے ۔ اس ساتھ ساتھ مشرف ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ عالمی کپ کے لئے ٹیم زمبابوے کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھ کر تیار کی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی