ورلڈ جمناسٹکس چیمپئن سیمونی نے سپورٹس ویمن آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

ورلڈ جمناسٹکس چیمپئن سیمونی نے سپورٹس ویمن آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

نیویارک (سپورٹس ڈیسک) امریکہ کی شہرہ آفاق ورلڈ جمناسٹکس چیمپئن سیمونی بائلز نے سپورٹس ویمن آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا۔ سیمونی نے گزشتہ ہفتے چین میں منعقدہ ورلڈ جمناسٹکس چیمپئن شپ میں چار طلائی تمغے جیتے تھے۔ 17 سالہ بائلز نے فلور ایکسرسائز اور بیلنس بیم ویمنز ٹیم ٹائٹلز اپنے نام کئے تھے۔ بائلز نے ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ان کیلئے یادگار لمحہ ہے جسے وہ کبھی فراموش نہیں کریں گی، یہ ایوارڈ میرے لئے باعث فخر ہے

مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ ملک کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹائٹلز جیت کر مزید ایوارڈز حاصل کروں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی