بھارت اور ویسٹ انڈیز چوتھے ون ڈے میںآج مدمقابل ہونگے
دھرمشالہ (سپورٹس ڈیسک) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج دھرمشالہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں کالی آندھی نے میزبان ٹیم کو 124 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن میزبان بھارت نے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کو زیر کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر لی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا چوتھا ایک روزہ میچ 17 اکتوبر کو جبکہ پانچواں اور آخری میچ 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔