ایشز کے دوران ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی افسوس نہیں،گریم سوان

ایشز کے دوران ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی افسوس نہیں،گریم سوان


لندن (اے این این ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز گریم سوان نے کہاہے کہ آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی افسوس نہیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں افسوس ہے کہ وہ اس ایشز سیریز میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے لئے کچھ بھی نہ کرسکے کیونکہ وہ اس وقت اپنی پوری فارم میں نہیں تھے ۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ وہ ٹیم کے لئے مشکل نہیں بننا چاہتے اور اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہیں افسوس ہے کہ اس سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال کھیلی جانے والی ایشز سیریز کے لئے انگلنیڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا ۔ اس سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر شدید تنقید کی گئی۔

سیریز کے دوران گریم سوان نے دسمبر 2013میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی