وجاہت سرور ورلڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

وجاہت سرور ورلڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

اسلام آباد (اے پی پی) قومی کھلاڑی وجاہت سرور ورلڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے حکام کے مطابق جونیئر ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ 22سے 26اکتوبر تک امریکا میں کھیلی جائیگی جس میں شرکت کیلئے قومی جونیئر کھلاڑی وجاہت سرور 20اکتوبر کو امریکا جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے انٹر نیشنل مقابلوں میں جونیئر کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل مقابلوں میں بھیجنے کاآغاز کر دیا ہے۔

 اور اس سے نامور کھلاڑی قومی سینئر ٹیم میں جگہ بنائیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی