کبڈی ورلڈ کپ کی تیاری کےلئے کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ جاری
لاہور (سپورٹس رپورٹر )کبڈی ورلڈ کپ اورورلڈ کبڈی لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب سٹیڈیم میں قو می کبڈی ٹیم کے مرد کھلاڑیوں کا کیمپ جمعرات کے روز بھی جاری رہا ، ، ٹرینر محمد صدیق نے انفرادی طور پر کھلاڑیوں کو ریڈ اور سٹاپ کرنے کے بارے میں اہم ٹپس دیئے،کھلاڑیوں نے کیمپ میں سخت ایکسرسائز کی ۔محمد صدیق کا کہنا تھا کہ کبڈی ورلڈکپ کی تیاری کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپ میں کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی ٹریننگ دی جارہی ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کبڈی کے کھیل میں بہت ٹیلنٹ ہے۔یہی وجہ ہے گزشتہ سال بھی کبڈی کے عالمی مقابلوں میں مرداور خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ، جس کی وجہ سے کبڈی کے کھیل سے پاکستان کودنیا میں نئی پہچان ملی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈی جی کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا روزانہ جائزہ لیتے ہیں۔