فلیپ گلبرٹ نے ٹور آف بیجنگ سائیکل ریس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فلیپ گلبرٹ نے ٹور آف بیجنگ سائیکل ریس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بیجنگ (سپورٹس ڈیسک) بیلجیئم کے سائیکلسٹ فلیپ گلبرٹ نے ٹور آف بیجنگ سائیکل ریس کا آخری ایڈیشن جیت لیا۔ جرمنی کے ٹیلر نے مجموعی برتری کے ساتھ گرین جرسی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹور آف بیجنگ سائیکل ریس کے آخری مرحلے میں بھی سائیکلسٹس کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو آیا، بیلجیئم کے سائیکلسٹ فلیپ گلبرٹ نے انتہائی مہارات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مرحلے میں کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی ٹور ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ آئرلینڈ کے ڈین مارٹن جنہوں نے گزشتہ برس اس ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اس بار بھی دوسرے نمبر پر رہے جبکہ کولمبیا کے چاوز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی