ملائیشین ہاکی لیگ کےلئے3 قومی کھلاڑیوں کواین اوسی جاری

ملائیشین ہاکی لیگ کےلئے3 قومی کھلاڑیوں کواین اوسی جاری

 لاہور(آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق کپتان شکیل عباسی، عبدالحسیم خان اورفرید احمد کوملائیشین ہاکی لیگ کیلئے این اوسی جاری کردیا۔قومی ٹیم میں شامل چھ پلئیرزنے ملائیشین ہاکی لیگ کھیلنے کیلئے معاہدہ کیا تھا، عمران بٹ شفقت رسول اوروقاص شریف نے توچیمپئینزٹرافی کے کیمپ کیلئے دستیابی ظاہرکردی لیکن سابق کپتان شکیل عباسی، عبدالحسیم خان اورفرید احمد لیگ کھیلنے پربضد رہے۔ فیڈریشن نے تینوں پلئیرز کو چیمپئینز ٹرافی کے تربیتی کیمپ میں شامل نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے تینوں کھلاڑیوں کواین اوسی جاری کردیا ہے، کھلاڑی لیگ میں شرکت کیلئے بیس اکتوبرکوملائیشیا روانہ ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی