گلوبل گیپ نے پاکستان کیلئے نیشنل انٹرپریٹیشن گائیڈلائنز شائع کردیں

گلوبل گیپ نے پاکستان کیلئے نیشنل انٹرپریٹیشن گائیڈلائنز شائع کردیں

لاہور(کامرس رپورٹر) گلوبل گیپ جو کہ زراعت سے متعلقہ رضاکارانہ سٹینڈرڈ بناتی ہے نے پاکستان کے لئے نیشنل انٹرپریٹیشن گائیڈلائنز شائع کی ہیں۔ یہ گائیڈ لائنز اے ایس ایف اور یو ایس ایڈ پاکستان کے تحت کام کرنے والے نیشنل ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے پھل و سبزیات کی انتھک محنت میں ترتیب اور گلوبل گیپ میں پیش کی۔ یہ گائیڈ لائنز اب ایک مستند دستاویز کی صورت میں گلوبل گیپ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، جو پاکستانی کسانوں، زراعت سے متعلقہ تعلیمی اداروں اور سرٹیفیکیشن باڈیز کو پاکستان میں گلوبل گیپ سٹینڈرڈز متعارف کروانے میں رہنمائی فراہم کرے گا۔ یہ گائیڈلائنز یکم جنوری 2015ء4 سے پاکستان میں لاگو ہوں گے۔ ان گائیڈ لائنز کی اشاعت سے پاکستان کا زرعی شعبہ نہ صرف ترقی کرے گا بلکہ یہ پاکستان کے کسانوں کو بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو گے۔

اس کاوش کا سہرا ایگری بزنس سپورٹ فنڈ اور یو ایس ایڈ پاکستان کو جاتا ہے۔ اے ایس ایف 2007ء سے پاکستان میں گلوبل گیپ کا معاون رکن ہے۔ اے ایس ایف کے سی ای او خالد خان نے اس سنگ میل پر ان تمام ممبران اور منتظمین کو مبارکباد دی اور ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اے ایس ایف لائیوسٹاک اور ایگریکلچر گروپ بھی اس طرح کی گائیڈلائنز گلوبل گیپ سے منظور کروانے میں کامیاب ہو گا۔

مزید : کامرس