یورپی یونین نے آٹومیٹک ایکسچینج آف اکاؤنٹ انفارمیشن نظام اپنانے کی منظوری دیدی

یورپی یونین نے آٹومیٹک ایکسچینج آف اکاؤنٹ انفارمیشن نظام اپنانے کی منظوری ...

برسلز(اے پی پی) یورپی یونین کے وزارء خارجہ کے اجلاس میں بینک سکریسی کو ختم کرکے آٹومیٹک ایکسچینج آف اکاؤنٹ انفارمیشن نظام کو اپنانے کیلئے منظوری دیدی گئی۔ اس سے قبل یورپی یونین کو مذکورہ نظام اپنانے کیلئے آسٹریا اور لکسمبرگ کی سخت مخالفت کا سامنا تھا۔ نئے نظام کے تحت یورپی ٹیکس اتھارٹیز کو بینک اکاؤنٹس کی معلومات لینے اوردوسرے ممالک سے ان معلومات کے تبادلے کرنے کا اختیار حاصل ہوجائے گا۔

مذکورہ نظام کو2017ء میں یورپی یونین میں نافذ کیا جاسکتا ہے جبکہ آسٹریا کو ایک سال کی تاخیر کے ساتھ 2018ء میں یہ نظام اپنانے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید : کامرس