منداجاری‘ انڈیکس مزید دونفساتی حدوں سے گرگیا

منداجاری‘ انڈیکس مزید دونفساتی حدوں سے گرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کوبھی مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس30100اور 30000کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں49ارب76کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت12.69فیصدزائد جبکہ48.91فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آٹوموبائل، ،سیمنٹ ،آئل اور کیمیکل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30198پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکااور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس138.54پوائنٹس کمی سے 29982.45پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر413کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 191کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،202کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں49ارب 76کروڑ55لاکھ 23ہزار 200روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب76ارب 65کروڑ43لاکھ 17ہزار 692روپے ہوگئی ۔
جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں23کروڑ90لاکھ54ہزار 930شیئرز رہیں جو گذشتہ روز کے مقابلے میں2کروڑ 69لاکھ 31ہزار150شیئرز زائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت176.50روپے اضافے سے 3706.50روپے اورایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت55.27روپے اضافے سے 1160.79روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت39.00روپے کمی سے1451.00جبکہ فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت23.77روپے کمی سے 825.73روپے ہوگئی ۔جمعرات کو غنی آٹوموبائل کی سرگرمیاں3کروڑ29لاکھ7ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت10پیسے اضافے سے7.06روپے جبکہ دیوان موٹرز کی سرگرمیاں1کرور71لاکھ35ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت25پیسے اضافے سے10.28روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس191.05پوائنٹس کمی سے 19997.58پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس248.39پوائنٹس کمی سے 48282.10جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 104.96پوائنٹس کمی سے 22058.92پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -