حکومت نے پندرہ روزہ نیلامی میں 117 ارب روپے مالیت کے ٹریژی بلز فروخت کر دیئے

حکومت نے پندرہ روزہ نیلامی میں 117 ارب روپے مالیت کے ٹریژی بلز فروخت کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)حکومت نے پندرہ روزہ نیلامی میں 117 ارب روپے مالیت کے ٹریژی(ٹی) بلز فروخت کر دیئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق تین ماہ کے 110 ارب95 کروڑ جبکہ چھ ماہ کے 9ارب75 کروڑ روپے مالیت کے بلز فروخت کئے گئے۔ بارہ ماہ کے بلز کی خریداری کے لئے کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔ تین ماہ کے بلزکی کٹ آف ایلڈ 9.95 جبکہ چھ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ9.97فیصد رہی۔

مزید :

کامرس -