سوارسکی نے پاکستان میں ففتھ ایلیمنٹ گروپ کو اپنا ڈسٹری بیوشن پارٹنر بنا لیا
کراچی (آن لائن) کرسٹل اور جیولری کی فروخت میں عالمی شہرت کے ادارے سوارسکی نے پاکستان میں ففتھ ایلیمنٹ گروپ کو اپنا ڈسٹری بیوشن پارٹنر بنا لیاہے۔تفصیلات کے مطابق کرسٹل اور جیولری کی فروخت میں عالمی شہرت کے ادارے سوارسکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری شروع کردی ہے۔ففتھ ایلیمنٹ گروپ کراچی میں ڈسٹری بیوٹرز اور لوذ کرسٹل فروخت کرنے کا مجاز ہو گا۔ اس سلسلے میں ادارے نے پاکستان میں ففتھ ایلیمنٹ گروپ کو اپنا ڈسٹری بیوشن پارٹنر بنانے کا باضابطہ اعلان کیا۔ ففتھ ایلیمنٹ گروپ کراچی میں ڈسٹری بیوٹر اور لوذ کرسٹل فروخت کرے گا۔
سوارسکی کو کرسٹل، جیولری، لائٹنگ اور انٹیرئیر ڈیکوریٹنگ میں 35 سال کا تجربہ ہے ، دنیا کے تقریباً 170 ممالک میں اس کی دو ہزار 480 شاخیں ہیں۔ 2013 میں سوارسکی کا ریونیو دو ارب 33 کروڑ یورو تھا ۔