بجلی چوروں اور گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری 35گرفتار

بجلی چوروں اور گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری 35گرفتار

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے بجلی و گیس چوری نے گزشتہ روز نشتر کا لو نی میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاضلعی انتطامیہ، سوئی گیس اور لیسکو حکام نے کارروائی کی ٹا سک فورس کی ٹیم نے کارروائی کے دوران1ہزارگھروں سے بجلی اور گیس چوری پکڑ لی گھروں میں مین لائن سے بائی پاس نکال کر گیس چوری کی جا رہی تھی جبکہ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کی جا رہی تھی دریں اثناء ڈی سی او کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے978دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے92 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 97,700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا25افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر35افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے10افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیاڈی سی او نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1