ایل ڈی اے نے غیر قانونی طور پر کمرشل استعمال پر 7عمارتیں سر بمہر کر دیں

ایل ڈی اے نے غیر قانونی طور پر کمرشل استعمال پر 7عمارتیں سر بمہر کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کمرشلائزیشن ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے گزشتہ روز رہائشی عمارتوں کا غیر قانونی کمرشل استعمال کرنے کی بناء پر گلبرگ تھری کے بلاک بی تھری میں سات عمارتیں سر بمہر کر دیں ان میں پراپرٹی نمبر 93 ‘ 95 ‘ 98 اے ‘ 83 اے ‘ 41 ‘ 35 اور 78 شامل ہیں ۔ ان عمارتوں میں کلینک‘سکول ‘دفتر اور دیگر ادارے کام کر رہے تھے۔