بیماریوں سے بچنے کیلئے زیادہ گوشت نہ کھائیں،بشیر مہدی
لاہور(پ ر) ،محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچنے کے لئے روزانہ ساٹھ گرام سے زیادہ گوشت نہ کھایا جائے اور برائلر سے مکمل پرہیز کیا جائے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ زیادہ گوشت کھانے سے انسان مختلف بیماریوں کا شکا ہوجاتاہے ،سردیوں میں مچھلی کا استعمال زیادہ کرنے سے انسان گوشت کی کمی پوری کرنے کے علاوہ کئی بیماریوں سے بچ سکتا ہے ،مچھلی کو فرائی نہ کیا جائے اور اسے ابال کر استعمال کیا جائے ،رہو مچھلی میں بہت کم چکنائی ہوتی ہے اس لئے اس کا استعمال زیادہ کرلیا جائے لیکن بلڈ پریشر کے مریض اپنے معالج کے مشورے سے مچھلی کھائیں،سردی کے موسم میں خشک میوہ جات کا ضرور استعمال کیا جائے ،گاجر کو اپنی غذاکا حصہ بنائیں ،اس کا جوس بہت مفید ہے۔ اسی طرح مولی کو بھی کھانے میں شامل کریں