سٹیمپانسپکٹر ز سے کیپیٹل ٹیکس کی تصدیق کے اختیارات واپسلے لئے گئے

سٹیمپانسپکٹر ز سے کیپیٹل ٹیکس کی تصدیق کے اختیارات واپسلے لئے گئے


لاہور (اپ نے نمائندے سے)پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان پاس کرکے بورڈ آف ریونیو پنجاب میں بھرتی ہونے والے 14ٹیکس انسپکٹر ز کی تعیناتی کے بعد (سی وی ٹی)کیپیٹل ویلیو ٹیکس فیس کے حوالے کئے جانے والے آڈٹ کے اختیارات اسٹمپ انسپکٹر ز سے واپس لے لئے گئے ہیں ،پنجاب بھر کے اضلاع میں کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے جانچ پڑتال ٹیکس انسپکٹرز ہی کریں گے اور آئندہچند روز میں ان 14ٹیکس انسپکٹرز کو پنجاب کے مختلف اضلاع کے چارج سونپ دیئے جائیں گے ریونیو ذرائع کا کہنا ہے ہے کہ قبل ازیں ہونے والے آڈٹ آج بھی شکوک و شبہات میں مبتلاء ہیں اور ٹیکس انسپکٹر کیپیٹل ویلیو ٹیکس کے حوالے سے جو آڈٹ رپورٹ کریں گے وہ بھی بنیاد ی طور پر جس تاریخ کو کیپٹیل ویلیو ٹیکس نافذ ہوا تب سے لیکر موجودہ تاریخ تک کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1