مسلم لیگ(ق) لاہور کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس
لاہور(پ ر) مسلم لیگ ( ق) لاہور کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلا س مسلم لیگ ہاؤس میں میاں محمد منیر کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ( ق) کے تمام عہدیداران جلوسوں کی شکل میں 19تاریخ کو مینار پاکستان میں ہونے والے جلسہ میں بھر پور طریقے سے شرکت کرینگے میٹنگ میں مختلف امور پر کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی اور عہدیداران کو جلسہ میں شرکت کیلئے ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اجلاس میں خواجہ طاہر ضیاء، شیخ عمر حیات، رانا محمد ریاض،سید بلال مصطفی شیرازی ، ماجدہ زیدی، آمنہ الفت، کنول نسیم، مسرت اصغر، وسیم رومی، سہیل چیمہ،سجاد بلوچ، چوہدری اعجاز و دیگر کارکنان نے شرکت کی