حکومت توانائی بحران حل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے،میاں مقصود

حکومت توانائی بحران حل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے،میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ۔ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ موسم تبدیل ہونے کے باوجودبھی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے ملک میں توانائی کابحران اپنی انتہاکوپہنچ چکا ہے حکومت اس بحران کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنے میں ناکام نظرآتی ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزجماعت اسلامی لاہور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہزاروں صنعتیں بند ہیں دیہاتوں کے علاوہ شہروں میں بھی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی واقع نہیں ہوئی بجلی فراہم کرنے والے اداروں کے کرپٹ اور نااہل افسران واہل کار اس صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں ظلم کی بات یہ ہے کہ آئے روز بجلی کے نرخوں میں اضافہ کردیاجاتا ہے حکمران لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام کو تاریخیں دینے کی بجائے لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمہ کااعلان کریں لائن لاسز اور بجلی چوری پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں انھوں نے مزید کہا کہ کرپشن ہرشعبہ میں زہر کی طرح سرایت کرچکی ہے۔ اوپر سے شروع ہونے والی بدترین کرپشن نے نیچے تک اپنے پنجے گاڈ دیئے ہیں اس بدترین کرپشن نے ملک کے اہم ترین اداروں بشمول پی آئی اے ،سٹیل مل ، واپڈا،ریلوے کو تباہ وبربادکردیا ہے حکومت کے سامنے اس کرپشن کو ختم کرنے کا کوئی واضح ہدف موجود نہیں ہے۔