خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں،مجاہد عبدالرسول

خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں،مجاہد عبدالرسول

لاہور(سٹافرپورٹر) سنی تحریک کے ڈویژنل صد رمولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ حکومت خلفائے راشدین کے ایّام کو سرکاری سطح پر منانے کااعلان کرے۔ ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے خلفائے راشدین کے طرز حکمرانی سے راہنمائی حاصل کی جائے۔ سیدناحضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایثاروقربانی اورجودوسخاکاپیکر تھے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی زندگی لوگوں کے دُکھ درد اورمشکلات دُور کرکے گزاری یوم عثمانِ غنیؓ منانے کاتقاضا ہے کہ سیدناعثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ماننے والے ایثاروقربانی کامظاہرہ کرتے ہوئے آئی ڈی پیزاورسیلاب زدگان کی امدادکیلئے اپناکرداراداکریں ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد انوارمدینہ مغلپورہ میں ہونے والی عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام کیلئے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانیوں کو کسی صورت بھلایا نہیں جاسکتا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنا مال ہی نہیں بلکہ اپنی جان بھی اسلام پر قربان کرکے پوری اُمت مسلمہ کو قربانی کا درس دیا ملک سے نفرتوں کاخاتمہ سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روشن تعلیمات پرعمل پیراہوکرہی کیا جاسکتاہے اس موقع پرسٹی کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر، شیخ محمد نواز قادری، مفتی محمد حسیب عطاری، مولانا رب نوا زجلالی و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1