انسداد ڈینگی مہم کے تحت18 افراد کے خلاف مقدمات

انسداد ڈینگی مہم کے تحت18 افراد کے خلاف مقدمات


لاہور(کامرس رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او کیمپ آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ای ڈی او (ہیلتھ)،اے ڈی سی (جی) ،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اجلا س میں شرکت کی۔ای ڈی او (ہیلتھ) اور ڈینگی پراجیکٹ انچارج نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے والے سٹاف نے آج ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت 55030 گھروں اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت 17136 مقامات کو چیک کیا،تمام ٹاؤنز میں ڈینگی Android فون کے ذریعے 9167تصویریں لی گئیں جبکہ174 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر18 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور01 شخص کوگرفتار کروا دیا گیا۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹاؤنز نے آج115 قبرستانوں اور363 کباڑخانوں کی ڈینگی سرویلنس کی اور400 ٹائر کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج 157 یونین کونسلز کے3474 حساس گھروں میں آئی آر ایس سپرے کیا گیا اورداتا گنج بخش ٹاؤن کی04 حساس یونین کونسلز میں فوگنگ سپرے بھی کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم میں کام کرنے والے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1