اینٹی کرپشن میں 995مقدمات زیر سماعت ، رپورٹ مرتب کر لی گئی

اینٹی کرپشن میں 995مقدمات زیر سماعت ، رپورٹ مرتب کر لی گئی

لاہور(عامر بٹ سے)محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن لاہور کی رواں سال کے نویں مہینے کی رپورٹ مرتب کر لی گئی ،انوسٹی گیشن آفیسرز کے پاس زیر سماعت کیسزز کی موجودہ صورتحال سے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو تحریری طور پر آگاہی دے دی گئی ہے جس کی روشنی میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن انوسٹی گیشن آفیسروں کی رپورٹ ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوائیں گے ،مرتب کی جانے والی رپورٹس کے مطابق ماہ جنوری میں 2014سے لیکر ستمبر 2014تک جو انکوائریاں زیر سماعت ہیں انکی تعداد 995بتائی گئی ہے جن میں ماہ اکتوبر میں ریگولر ہونے والی انکوائریوں کی تعداد 69تک پہنچ چکی ہے جبکہ ان میں سے 19انکوائریز متعلقہ محکموں کے پاس کاروائی کیلئے بھجوا دی گئی ہیں جبکہ ثبوت کی عدم فراہمی کے باعث74انکوائریوں کو داخل دفتر کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ الزامات ثابت ہونے پر 29انکوائریوں کو رجسٹرڈ آف کیسزمیں تبدیل کرتے ہوئے مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں جس سے محکمہ اینٹی کرپشن میں زیر سماعت انکوائریوں کی تعداد مجموعی طور پر 942بتائی جارہی ہے اسطرح جنوری 2014سے لیکر ستمبر 2014میں محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ڈویژن کی حدود میں 312کیسز\'\' ایف آئی آرز \'\'درج کی گئیں جن میں سے ماہ اکتوبر کو 29نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ان میں ایک مقدمہ کی تحقیقات متعلقہ محکمہ کے حوالے کر دی گئیں جبکہ ثبوت کی عدم فراہمی کے باعث20مقدمات کو داخل دفتر کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ زیر سماعت کیسز میں مزید ثبوت مل جانے اور مقدمہ میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف جوڈیشنل ایکشن منظور کرتے ہوئے ان کی گرفتاریوں کی ہدایت کر دی گئی جس سے مجموعی طور پر مقدمات کی تعداد801بتائی جا رہی ہے جو کہ زیر سماعت میں جبکہ اس میں سے171کیسز ایسے ہیں جس کے چالان مرتب کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کورٹس میں بھجوائے جا رہے ہیں اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں دائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور طارق محمود اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ڈاکٹر نور محمد اعوان کے زیر نگرانی پہلی مرتبہ مانیٹرنگ کا سسٹم فعال کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ہر ماہ کی کارکردگی رپورٹس ناصرف مرتب ہو رہی ہیں بلکہ انویسٹی گیشن آفیسروں کی پراگس رپورٹس بھی عیاں ہو رہی ہے جبکہ اسی وجہ سے محکمہ اینٹی کرپشن میں نمٹائے جانے والی انکوائریوں اور کیسز کی تعداد میں بھی نمایاں طور پر کمی واقع ہوئی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1