پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنر سکولوں کا اجلاس آج ہو گا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنر سکولوں کا اجلاس آج ہو گا


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کا رابطہ اجلاس گزشتہ روزبہاولپور میں منعقد ہو ا۔ اجلاس میں بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں اور رحیم یار خان میں \"نیو سکول پروگرام\"سے منسلک 145سکولوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر وقار عظیم نے اجلاس کی صدارت کی۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کا اگلارابطہ اجلاس آج مورخہ 17اکتوبر بروز جمعہ آرٹس کونسل ہال ملتان میں منعقد ہو گا ۔ اجلاس میں سات مختلف اضلاع کے 173پارٹنر سکولوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے شعبہ ابلاغ عامہ نے ایجوکیشن وؤچر سکیم میں توسیع کے 13ویں مرحلہ میں نجی سکولوں کی پارٹنر شپ کے طریقہ کار کے بارے میں راہنمائی کے لیئے عوامی اگاہی مہم تیز کر دی ہے۔ اس سلسلے میں سر گودھا، خانیوال، میانوالی، بہاولپور، پاکپتن اور شیخوپورہ میں مختلف جگہوں پر بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4